اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی ،تلاش کر کےکارروائی کریں گے

شہبازشریف کی زیر صدارت ن لیگ کے سینیٹرز کا اہم اجلاس اسلام آباد میںہوا ۔اجلاس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی، جاوید عباسی، مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان شریک تھے۔جس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں شہباز شریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیاگیا۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، تمام اپوزیشن مل کر لائحہ تیار کرے گی، اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے، ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔