شہباز شریف جی حضوری کرکے بیٹے کو بچانا چاہتے ہیں

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کے بجائے بلاول کو استعفیٰ دوں گا، سب کو پتا ہے بلاول کو استعفیٰ کیوں دینا چاہتا ہوں،آصف زرداری نے کہا تھا کہ صادق سنجرانی میرا بچہ ہے، انہوں نے اپنا بچہ بچالیا ہے، تو اب رو کیوں رہے ہیں۔ خود کہتا ہوں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں جو سب پر بھاری ہے، فضل الرحمان مدرسوں کو نہ بہکائیں، وہ باز نہ آئے تو خود مدرسوں میں جاؤں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ پہلے مریم نواز اور شہباز شریف خود ایک پلیٹ فارم پر آئیں، کسی پارٹی کیساتھ لڑائی نہیں ہے،۔ مریم آنکھ دکھا کر باپ کو بچانا چاہتی ہیں اور شہباز شریف جی حضوری کرکے بیٹے کو بچانا چاہتے ہیں، آصف علی زرداری نے حسین حقانی جیسے غدار کو پروٹو کول دیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ لاڑکانہ کی صورتحال بہت خراب ہے، وہاں بہت گند ہے، مراد علی شاہ کو درخواست کرتاہوں، ان کو لاڑکانہ میں گرین بلیٹ بنا کر دیتا ہوں، لاڑکانہ میں ریلوے ٹریک سےاسکول بھی ہٹادیے ہیں۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ 10 اگست سے سندھ ایکسپریس ملتان جائےگی، آئل کی قیمت بڑھ گئی ہے، 10 اگست سے فریٹ ٹرینوں کے ریٹ میں اضافہ کررہے ہیں، مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ریلوےخسارے میں چار سے پانچ ارب روپے کی کمی کی ہے