اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز شریف اور بچوں کے اثاثے ٹی ٹی کے ذریعے بنے

وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جعلی بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے آج ایک اور پلی بار گین ہوئی، ماضی میں ٹی ٹی کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، منی لانڈرنگ کرنیوالوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں، ماضی میں عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا، شہباز شریف صاحب اور فیملی کی ٹی ٹی سامنے آئی، شہباز شریف اور بچوں کے اثاثے ٹی ٹی کے ذریعے بنے، لندن کی عدالتوں میں جانے کا منتظر ہوں۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا آج بھی ایک ٹی ٹی لے آیا ہوں، شاید وہ مجھے عدالت لے جائے،90 کی دہائی میں ایک خاندان اقتدار میں آیا اور ٹیکس کے حوالے سے ایک قانون بنایا کہ پوچھ گچھ نہیں ہوسکتی، شریف خاندان نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے مال باہر بھجوایا، حمزہ اور سلمان کا سارا معاملہ ٹی ٹیز پر کھڑا ہے، ٹی ٹیز سے متعلق تمام کیسز نیب کو بھجوا رہے ہیں، توقع ہے کہ نیب اس بارے میں تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کریگی۔