اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

ملک کے مختلف حصوں سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول۔پاکستان میں یکم ذوالحج 1440 ہجری 3 اگست اور عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔
ماہ ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جہاں اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا اور بتایا یکم ذوالحج 1440 ہجری 3 اگست اور عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔