اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکہ میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی

امریکہ میں چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ اور مسیجنگ ایپ ’وی چیٹ‘ ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔امریکہ کے محکمہ کامرس کے مطابق اس اقدام سے امریکہ میں موجود لوگ کسی بھی ایپ سٹور سے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور یہ صارفین کا ڈیٹا چین کو فراہم کرتی ہیں تاہم چین اور یہ دونوں کمپنیاں ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔
آئندہ ہفتے سے امریکہ بھر میں وی چیٹ پر مؤثر پابندی عائد ہو گی تاہم ٹک ٹاک کے موجودہ صارفین 12 نومبر تک یہ ایپ استعمال کر سکیں گے۔
محکمہ کامرس کی جانب سے عائد کردہ یہ پابندی صدر ٹرمپ کے اگست میں دستخط شدہ ایگزیکٹو احکامات کی تعمیل ہے۔ جس کے مطابق امریکی کاروباری اداروں کو کسی بھی چینی کمپنی کے ساتھ کام چھوڑنے کے لیے 45 دن کا وقت دیا گیا تھا۔تاہم اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹیک فرم اوریکل اور ٹِک ٹِک کے مالک بائٹ ڈانس کے مابین شراکت کی منظوری دے دی تو اس ایپ پر پابندی عائد نہیں ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خیال میں ’جلد ہی‘ ٹِک ٹِک پر کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جبکہ امریکہ کو ’چین سے حفاظت‘ کی ضرورت ہے، ٹِک ٹاک ایک حیرت انگیز کمپنی تھی، جو بہت مشہور ہے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا: ’ہو سکتا ہے کہ ہم بہت سے لوگوں کو خوش رکھ سکیں لیکن ہمیں حفاظت کی بھی ضرورت ہے۔‘