اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بنگلہ دیش :گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس مخالف ریلی

بنگلہ دیش میںگستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس مخالف ریلی نکالی گئی، جس میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دارالحکومت ڈھاکا میں اس احتجاج کا آغاز اس مسجد سے کیا گیا، جو فرانسیسی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔ حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے جبکہ دو کلومیٹر طویل اس ریلی میں صدر ایمانویل ماکروں کا جعلی تابوت بھی نکالا گیا تھا۔ پیغمبر اسلام کے خاکوں سے متعلق فرانسیسی صدر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سب پیغمبر کے سپاہی ہیں۔ دریں اثنا آج ہی جکارتہ میں بھی فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، جس میں تقریباً تین ہزار افراد شریک تھے۔