اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائےگئے

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کافی ابتر ہوتے جا رہے ہیں، سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جا رہی ہے، سیاست سے لڑائی آپ کا حق لیکن ریاست سے لڑائی زیادتی ہے، عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں سیاست خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہے اور اگر ریاست سے لڑائی ہے تو اس کے نتائج برے ہوں گے، سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے اس کے نتیجے کچھ بھی نکل سکتے ہیں، خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوان اور جرنیل دونوں عظیم تر ہیں ، نواز شریف نے 6 آرمی چیف لگائے لیکن سب سے لڑائی کی، (ن) لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں، سب گواہ ہیں ایاز صادق 23 سال میں پہلی بار بولے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کو کہنا پڑا کہ فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی بیانات میں احتیاط سے کام لے رہی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک مارشل لا کی طرف نہیں جارہا۔ صدرارتی نظام نہیں آئے گا اور نا ہی عمران خان اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، عمران خان تمام بحرانوں سے سرخرو ہوکر نکل جائیں گے، فوج ہی اتنے شدید حالات کے باوجود جمہوریت کی ضمانت ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروارے کبھی بند نہیں کرنے چاہیئں ، ڈائیلاگ اورمذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں، اگر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مل سکتے ہیں تو ہم بھی (ن) لیگ سے بات کرسکتے ہیں، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا، 3 ماہ میں ملکی سیاست واضح ہوجائے گی۔