اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایاز صادق کے خلاف ہرزہ سرائی ہو رہی ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائی کے سوا کوئی کام نہیں، حکومت کے بر وقت فیصلے نہ کرنے کا بوجھ عوام اٹھا رہی ہے، وزیراعظم نے آئی جی جیل سے شہباز شریف اور حمزہ کو سہولیات نہ دینے کا کہا، انتقام کی آگ گلی محلے تک پھیل گئی تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا ہے کہ مخص انتقام کیلئے ایاز صادق کے خلاف ہرزہ سرائی ہو رہی ہے، ایاز صادق کے الفاظ درست نہیں تھے تو اس وقت سپیکر کہاں تھے ؟ حکومت صرف اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے جوڑنے میں لگی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے، بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا، ملک میں کوئی عوامی فلاح کا کام نہیں ہو رہا، حکومتی فیصلے بروقت نہ ہونے سے بوجھ عوام پر پڑا، نالائق اور نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے، ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، حکومتی ترجمانوں کا کام اپوزیشن کیخلاف بیانیہ بنانا ہے۔