اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان غداری کے مقدمات کی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست روحیل اصغر نامی ایڈوکیٹ کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں دی گئی ہے۔ درخواست میں فواد چودھری کے پلوامہ بیان کو بنیاد بناتے ہوئے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تھانہ شاہدرہ میں مسلم لیگی قیادت کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا تھا جبکہ رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق کے خلاف بھی تھانہ سول لائن میں غداری کے مقدمہ کی درخواست دی گئی جس پر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جنھیں لیگل ڈیپارٹمنٹ کے پاس قانون چارہ جوئی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ قانون کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔