اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہورمیں موجود قدیم جین مندر کی بحالی کاکام شروع

لاہور(آن لائن )آئین کے مطابق پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی کا حق ہے ۔ جین مندرکی بحالی کا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار کی خصوصی کاوش کانتیجہ ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے رواں ماہ جین مندرکادورہ کیا تھا اورتفصیلات سے عدالت کوبھی تفصیلات سے آگاہ کیاتھا۔ تحقیقات کے مطابق لاہورمیں اب جین مذہب کاماننے والاکوئی خاندان آبادنہیں ہے، لاہورمیں ایک اہم ہندورہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ بعض لوگ جین مت کے ماننے والوں کوبھی ہندوسمجھتے ہیں جوکہ درست نہیں ہے ،جین مت اورہندودھرم میں کافی فرق ہے۔ جین مت میں مورتی کی پوجانہیں کی جاتی ہے۔واضع رہے کہ تاریخی بابری مسجد کوشہید کرنے کے ردعمل میں مقامی لوگوں نے جین مندرکومنہدم کردیا تھا۔