اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیر داخلہ کا امریکہ کے صدارتی امیدوار کو کرارا جواب، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ صدر بن کر پاکستان سے شکیل آفریدی کو رہا کرائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور امریکہ کے صدارتی امیدوار کو ایک آزاد ملک کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب بھی ہو جاتے ہیں تب بھی انہیں شکیل آفریدی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔ شکیل آفریدی پاکستان کا شہری ہے اور اس کے بارے میں فیصلہ پاکستان کی حکومت ہی کر سکتی ہے۔