اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ایس ایل 7،یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

لاہور(آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بڑے نام کپتان شاداب خان اور تیز گیند باز حسن علی کی پی ایس میں اینجیرز کے بعد واپسی ۔یونائیٹڈ نے آخری اور تک لڑنے کے بعد پشاور زلمی کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر کامران اکمل نے جارہانہ انداز میں ایننگ کواوپن کیا اور پہلے ہی اوور میں 15 رنز بنا ڈالے ۔

لیکن ساتھی بلے باز حارث خان ان کا ساتھ زیادہ دیر تک نبھا نا سکے اور 12 رنز بنانے کے بعد آصف علی کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے ۔

چھٹے اوور کے احتتام پر کامران اکمل کے29 رنز کی بدولت اسکور 50 کا ہندسہ کراس کر چکا تھا 58 کے مجموعی اسکور پر یاسرخان حسن علی کی تیز گیند کا نشانہ بنے ۔کامران اکمل نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔اور 33 گیندوں پر 50 رنز مکمل کر لئیے ۔58

اسکور بنانے کے بعد 98 کے مجموعی اسکور پر کپتان شاداب خان کی گوگلی کو اونچا کھیل کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ابھی زلمی کے ان فارم بلے باز شعیب ملک کی کچھ کر دیکھانے کی باری تھی اور انہوں نے طلت محمود کے ساتھ مل کر زلمی کا اسکور 154 تک پہنچا دیا لیکن تبھی طلت محمود حسن علی کا دوسرا شکار ثابت ہوئے ۔شعیب ملک نے 50 رنز مکمل کیےلیکن 55 اسکور بنانے کے بعد حسن علی کا تیسرا شکار بنے

۔170 کے تعاقب میں یونائیٹڈ کے اوپنر ول جیکس 34کےاسکور پر واپس لوٹ گئےوہ خالد عثمان کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے

پھر کپتان شاداب خان اور ہیلز نے 10 اوورز میںمجموعی اسکور77تک پہنچا دیا، شاداب خان 22 رنز بنانے کے بعد کیچ دے بیٹھے ۔کپتان کے جانے کے بعد اعظم خان میدان میں آئے ۔ہلیز62 رنز بنانے کے بعد ارشاد کے تیز یارکر کو وکٹوں میں جانے سے روک نہ پائے ۔

آصف علی نے آتے ہی چھکے سے باری کاآغاز کیا لیکن 119 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی ارشاد کے تیز یارکر کا نشانہ بنے اور 7 رنز بنانے کے بعد ہی واپس چلے گئے ۔اس کے بعد فہیم اشرف میدان میں اترے اور اعظم خان کے ساتھ مل کر یونائیٹڈ کے کھیل کو آگےبڑھایا۔آخری اوور میں اب یونائیٹڈ کوجیتنے کے لیے 10 رنز درکار تھے کہ پہلی ہی گیند پر اعظم خان 28 رنز بنانے کےبعد ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے ۔لیکن ڈوسن نے بغیر تاخیر کیے

اگلی دوگیندوں پرہی چھکے اور چوکے کی مدد سے میچ یونائیٹڈ کے نام کر دیا ۔