اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکہ نے نیشنل بینک آف پاکستان پر 55 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا

نیو یارک (آن لائن)امریکہ کے فیڈرل ریزرو بورڈ اور نیو یارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فائینانشل سروسزنے منی لانڈرنگ کے الزام پر نیشنل بینک آف پاکستان پر 55 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔ فیڈرل ریزرو بورڈ کی جانب سے 20 ملین ڈالر جبکہ نیو یارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فائینانشل سروسز کی جانب سے 35 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو یارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فائینانشل سروسز کی جانب سے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بتایا گیا کہ نیشنل بینک نے منی لانڈرنگ ضوابط کی خلاف ورزی پر 35 ملین ڈالر دینے کی حامی بھری ہے۔

فیڈرل ریزرو بورڈ کے فیصلے کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ کے ضوابط میں خلاف ورزی پر نیشنل بینک کو20.4 ملین ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ فیڈرل ریزرو بورڈ کی جانب سے جاری رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ 14 مارچ 2016 کو نیشنل بینک آف پاکستان اور نیویارک میں اس کی برانچ نے ریزرو بینک اور نیو یارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فائینانشل سرورس کے ساتھ منی لانڈرنگ کو روکنے کے پروگرام میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے تحریری معاہدہ کیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ نیشنل بینک کی جانب سے معاہدے کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد جرمانے کا فیصلہ کیا گیا۔