پاک فوج کے پہلے ہندو فوجی افسر،کیلاش کمار لیفٹنینٹ کرنل کے عہدے پر فائز

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہندو فوجی افسر لیفٹنینٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پا گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ہندو فوجی افسر کیلاش کمار کو لیفٹنینٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹنینٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلےہندو افسر ہیں ۔