اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

طوبیٰ انور اگر عامر لیاقت کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ،دانیہ شاہ

لاہور(آن لائن) ڈاکٹر عامر لیاقت تیسری شادی کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا پر خبروں کی زد میں ہیں ۔کہیں انہیں تیسری شادی کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو وہیں پر عامر لیاقت بھی 18 سالہ تیسری شریک حیات دانیہ شاہ کے ہمرا ہر دوسرے دن کسی نا کسی ٹی وی شو میں یا سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں ۔عامر لیاقت نے انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ دوسری بیوی طوبیٰ انور کی بہت عزت کرتے ہیں انھوں نے طوبیٰ کو طلاق نہیں دی البتہ طوبیٰ کی جانب سے خلع کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔عامر لیاقت نے کہا کہ طوبیٰ کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں وہ واپس آنا چاہتی ہیں تو کس بھی وقت آ سکتی ہیں ،اس حوالے سے ان کی تیسری شریک حیات دانیہ شاہ نے کہاکہ اگر طوبیٰ عامر لیاقت کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ۔ طوبیٰ عامر لیاقت کی بیوی ہیں اور ان کا حق ہے کہ وہ عامر لیاقت کے ساتھ رہیں ۔ میں ان کو بڑی بہن سمجھوں گی ۔