اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روس نے برٹش ائیر لائن پرفضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

ماسکو(آن لائن) روس نے برطانوی ایئر لائنز پر اپنے ہوائی اڈوں پر اترنے اورکی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، عالمی خبر رساں ادارے رائٹر زکے مطابق روس کی جانب سے یہ اقدام روس کی قومی لائن پر برطانیہ میں اترنے کی پابندی کے بعد سامنے آیا ہے ۔ یاد رہے کہ روس اور یوکرائن میں جاری 3 روزہ جنگ میں اب تک سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں ۔یوکرائنی صدر کے تازہ ترین بیان کے مطابق روسی فوجوں نے دارلحکومت کیف میں پیش قدمی کرتے ہوئے اسکولوں اور رابطہ پلوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اپنا ملک چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں وہ اپنے شہریوں کے ساتھ آخری دم تک روسی فوج کا مقابلہ کریں گے ایک اور بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو عالمی برادری سے روس کے خلاف جنگ میں مدد کی ضرورت ہے عالمی برادری روس کی در اندازی کے خلاف ان کی مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین نیٹو اتحادی ملک ہے اور وہ نیٹو کی مدد کے منتظر ہیں ۔