اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ،ابھی نندن کو چائے پیلانے کے تین سال مکمل

اسلام آباد(آن لائن) 27 فروری کی مناسبت سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو تین سال مکمل ہو گئے ۔جب پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 2بھارتی فائٹر کامیابی سے مار گرائے تھے ، ، پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایااور ایل او سی پر بھرپور جواب پاک فوج کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دشمن کے خلاف کارروائی مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔ صرف ہتھیار یا تعداد ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکل میں کامیابی کا تعین کرتی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔آج کے دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی جانب سے خصوصی نغمہ بھی نشر کیا گیا ہے جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔