اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ایس ایل 7 کا فائنل،آج لاہور قلندرز اوردفاعی چیمپئن ملتان سلطان آمنے سامنے ہوں گے

لاہور(آن لائن) پی ایس ایل سیزن 7 کی فاتح ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز ٹائٹل کا دفاع کرنے لاہور قلندر کے مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔میچ کی تما م ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں ۔ سلطانز پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں قلندرز کو شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب ہوا تھا جبکہ قلندرز پلے آف کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد فائنل میں داخل ہو ئی ہے۔سلطانز کو رواں سیزن میں صرف ایک میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دوسری جانب لاہور قلندزبھی گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں شکست دینے کے بعد بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔2017 کے بعد آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل کا میلہ سجنے جا رہا ہے۔اس حوالے سے تمام تر انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں اور اسٹیڈیم میں بڑے کراؤڈ کی آمد کے پیش نظر حفاظتی انتظامات بھی مزید کڑے کر دیے گئے ہیں ۔