اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی آج بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرےگی

کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا آغاز آج کراچی سے ہو گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ورکر نمائش چورنگی پر جمع ہو رہے ہیں جہاں سے قافلے کی صورت میں لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔جبکہ شہر بھر میں لانگ مارچ کے حوالے بڑے بڑے پینا فلکس اور بل بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں ۔لانگ مارچ کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل ٹریفک پلان بھی مرتب دیا گیا ہے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہر صورت میں ہو گا اور وہ مہنگائی اور کرپشن سے ستائی ہوئی عوام کو اسلام آباد لے کر پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ۔موجودہ حکومت کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے ۔