اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک وقوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (آن لائن)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئیٹر پیغا میں کہا گیا کہ ہم ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھنے ہیں لیکن اسے کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔ جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب جب بھی ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔

اس سے قبل
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو تین سال مکمل ہو گئے ۔جب پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 2بھارتی فائٹر کامیابی سے مار گرائے تھے ، ، پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایااور ایل او سی پر بھرپور جواب پاک فوج کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دشمن کے خلاف کارروائی مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔ صرف ہتھیار یا تعداد ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکل میں کامیابی کا تعین کرتی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔آج کے دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی جانب سے خصوصی نغمہ بھی نشر کیا گیا ہے جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ