اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے بھی روس کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے

کیف(آن لائن) یوکرین کے شہریوں، سیاستدانوں اور کھلاڑیوں نے اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانا شروع کر دیے۔یوکرین پر روسی حملے کو تین دن گزر چکے ہیں، یوکرین اب بھی دشمن سے اپنا دفاع کر رہا ہے لیکن اب یوکرین کے شہری، سیاست دان اور کھلاڑی بھی اس جنگ میں شریک ہیں۔ایک طرف یوکرین کی مسلح افواج جنگ لڑ رہی ہیں تو دوسری طرف ہزاروں شہری بندوقیں اٹھائے ہوئے ہیں۔سابق لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن وٹالی کلِٹسکو نے بھی کہا کہ وہ اپنے بھائی اور ساتھی ولادیمیر کلِٹسکو کے ہمراہ جنگ لڑیں گے ۔یوکرائنی پارلیمنٹ کی خاتون رکن کیرا روڈک بھی روسی حملے کے خلاف سامنے آگئیں۔خاتون رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر کلاشنکوف کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کلاشنکوف کا استعمال سیکھ رہی ہیں کیونکہ یوکرائن کی خواتین اپنے مردوں کی طرح ملک کا دفاع کریں گی۔