اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اداکارہ نیہا تاثیر نے یوکرین میں پھنسے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی

لاہور(آن لائن) معروف ماڈل و ادکارہ اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی بہو نیہا تاثیر یوکرائن میں مقیم اہل خانہ کے لیے پریشان ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے خاندان کے قریبی لوگ اس وقت یوکرین میں جنگ کی وجہ سے محصور ہیں ۔انہوں نے مداحواں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ان کو اہل خانہ کے زندگیوں کی اس وقت سخت خطرات لاحق ہیں اور دعا ہے کہ جنگ جلد سے جلد ختم ہو تا کہ یوکرین میں جاری حالات بہتری کی طرف جائیں ۔یاد رہے کہ نیہا تاثیر کی جائے پدائش یوکرین ہے اور ہو اپنے والد کے ہمراہ 2016 میں پاکستان منتقل ہوئی تھی جہاں لاہور سے انھوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا جبکہ بعد ازاں مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔نیہا تاثیر نے 2021 میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر سے شادی کی تھی ۔