اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے یوکرین کی مدد کا فیصلہ کر لیا

نیو یارک(آن لائن)دنیا کے امیر ترین آدمی اور سیٹلائیٹ کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے یوکرین کو انٹرنیٹ سہولت میسر کرنے کا اعلان کر دیا۔ عالی خبر رساں ادرے رائیٹرز کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے ہفتے کے روز کہا کہ کمپنی کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس یوکرین میں دستیاب ہے اور سپیس ایکس ملک میں مزید ٹرمینلز بھیج رہا ہے، جن کا انٹرنیٹ روسی حملے کی وجہ سے منقطع ہو گیا ہے۔ یوکرین کے ایک سرکاری اہلکار کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے جنگ زدہ یوکرین کو اسٹار لنک اسٹیشن فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

البتہ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سہولت کب اور کیسے فراہم کی جائے گی ۔ روسی حملے کی وجہ سےیو کرین میں انٹرنیٹ کی پراہمی متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر ملک کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں جہاں لڑائی سب سے زیادہ رہی ہے۔