اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلاول لال حویلی آؤ آپ کو استعفیٰ دوں ،شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں اپوزیشن جماعتوں میں ڈیڈ لاک ہو گیا ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہر ابھی بسا نہیں اور بندر بانٹ شروع ہو چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں پر اعتماد اور فخر ہے۔لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ 12 بندوں کو گروپ ہے جو آج 10 دن کے لانگ مارچ پر نکلے ہیں یقین رکھیں ہم پوری سکیورٹی دیں گے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود کہ رہی ہے کہ اسٹبلشمنٹ نیوٹرل ہے، دنیا میں جنگ کا ماحول ہے اوریہ کبڈی کبڈی کھیل رہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی اسکرینوں سے نکلیں اور جو کرنا ہے کر کے دکھائیں عوام کوفت کا شکار ہیں ،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 دن کا لانگ مارچ ہے یہ بلاول کے بس کا کام نہیں ،میں کہتا ہوں بلاول لال حویلی آؤ آپ کو استعفیٰ دیتے ہیں ۔لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں آپ کے ساتھ کتنے لوگ ہیں رات کو محفل موسیقی کی اور دن میں گاڑیوں کی ریلی لے کر نکل رہیں ہیں ،یہ مارچ نہیں گاڑیوں کی ایک ریلی ہے ،یہ بڑے لوگ ہیں لانگ مارچ برداشت ہی نہیں کر سکتے ،مفاد پرست ٹولہ اس وقت عمران خان کے خلاف اکھٹا ہو رہا ہے۔