اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو کی قیادت میں لانگ مارچ کراچی سے روانہ

کراچی(آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی سے عوامی مارچ کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مارچ کے آغاز کے لیےپیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پہنچے اور وہاں حاظری بھی دی۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ پارٹی کے دیگر راہنما اور سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی ورکرز اور گاڑیوں کا قافلہ بھی موجود تھا۔عوامی مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔بلاول بھٹومزار قائد پر حاظری کے لیے پہنچے تو پارٹی ورکرز کی جانب سے ان کا نعروں سے استقبال کیا گیا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ ہم عوامی طاقت سے سلیکٹڈ حکومت کو ہٹائیں گے اور اسلام آباد پہنچ کراس کی حکومت پر حملہ کریں گے،سلیکٹڈ حکومت کو ہٹا کر حقیقی عوامی گورنمنٹ لائیں گے اس طریقے سے اسلام آباد پہنچیں گے کہ بنی گالا سےچیخیں اٹھیں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام ہمارا ساتھ دیں اور اسلام آباد پہنچیں تا کہ کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجا جا سکے۔ان کہنا تھا کہ عوام کو جب بھی ریلیف ملا پیپلز پارٹی کےدور میں ملا ۔بلاول بھٹو کوگھر سے روانگی سے قبل آصفہ بھٹو نے امام ضامن بھی باندھا۔