اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خلع لینا عورت کا حق ہے گناہ نہیں ،طوبیٰ انور

کراچی (آن لائن) معروف ٹی وی میزبان اور تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی ابھی تک سوشل میڈیا پر زیر بحث سابقہ بیوی طوبیٰ انور نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ان کا ڈاکٹر عامر لیاقت سے ابھی کوئی رشتہ نہیں ہے اور وہ قانونی طور پر عامر لیاقت سے خلع لے چکی ہیں ۔عامر لیاقت کی جانب سے ایک حالیہ انٹرویوں میں کہا گیا تھا کہ طوبیٰ انور اب بھی ان کے نکاح میں ہیں اور اگر وہ ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ۔طوبیٰ انور نے عامر لیاقت کے اس بیان کے بعد ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ میں نے بطور پاکستانی شہری اپنے آئینی حق کے مطابق عدالتی نظام کے ذریعے اپنے سابق شوہرسے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ خلع عدالت نےپاکستان کے قوانین کے مطابق دی تھی۔ سابق شوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جو کچھ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ حقائق کے منا فی ہیں ، قانون میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میں اسلامی اسکالرز سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خواتین کے لیے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔ اسلام خواتین کوخلع لینے کی اجازت دیتا ہے اگر شادی کام نہیں کر رہی ہےتو رشتے کو احسن طریقے سے ختم کرناعورت کا حق ہے نہ کہ گناہ۔