اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روسی فوج کی یوکرین میں پیش قدمی ، خارکیف میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

کیف (آن لائن) روس اور یوکریں کے درمیان لڑائی چوتھے روزمیں داخل ۔عالمی خبر رساں ادارے مطابق اس وقت روس کے دو بڑے شہروں کیف اور خار کیف میں روسی اور یوکرینی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے دوسرے بڑے شہر خار کیف میں رات گئے سے روسی فوج کی جانب سےپیش قدمی جاری ہے۔روسی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے خار کیف کی گیس پائپ لائن کو مزائلوںسےنشانہ بنایا جس سے شہر کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔یوکرینی حکومت کے مطابق گزشتہ رات سے روسی فوج کو شہر میں سخت مزاہمت کا سامنا ہے جس کی بدولت روسی فوج کی پیش قدمی سست ہو گئی ہے ۔