اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روسی فوج کے مقابلہ پر خواتین ،بچوں ،بزرگوں اور معذور شہریوں نے ہتھیار اٹھا لیے

کیف(آن لائن) یوکرائن میں روسی افواج کی در اندازی کے بعد یوکرینی فوج پسپا ہو رہی ہے۔یوکرینی صدر نے اس حوالے سے گزشتہ روز جاری بیان میں شہریوں کو ہتھیار اٹھانےکاحکم دیتےہوئے کہا شہری اپنی مدد آپ کے تحت حفاظت میں رہیں اور کھڑکیوں کے قریب نا آئیں اگر ان کی رہائش گاہ یا عمارت میں کوئی روسی فوجی گھسنے کی کوشش کرے تو اس حوالے سے تیار رہیں ۔ صدر کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر اس وقت سینکڑوں تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں شہریوں کو لڑائی کی تربیت دی جا رہی ہے ۔سوشل میڈیا پر اس وقت کچھ ایسی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں جن میں کم عمر بچوں اور خواتین کو رائفل چلانے کی تربیت دی جارہی ہے ۔گزشہ روز اس حوالے سے یوکرینی خاتون رکن پارلیمنٹ کی بھی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جو کہ ہاتھ میں کلاشنکوف تھامے شہریوں کو ہتھیار اٹھانے کا مشورہ دے رہی ہیں ۔سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر بھی گردش میں ہے جس میں ایک معذور شہری بھی ہاتھ میں کلاشنکوف لیے ساتھی کے ہمرا سڑک پر کھڑا ہے۔ بزرگ خاتون ہتھیار چلانے کی تربیت لے رہیں ہیں