اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل چیمپئین کاخطاب حاصل کر لیا

لاہور(آن لائن) پی ایس ایل 7 لے فائنل میں قلندرز نے سلطان کو 42 رزنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ کا ٹاس میزبان لاہور قلندر نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تیسرے اوور میں ہی 3 رنز بنانے کے بعد فخر زمان دھانی کے ہاتھوں باؤنڈری کے قریب سے کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

بڑے میچ کے آغاز پر ہی قلندر کو 23 رنز پر دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ذیشان اشرف ڈیوڈ ویلی کی باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش کو میں کیپرکے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے ۔

صرف 2 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد شفیق بھی کریس سے باہر نکل کر بڑی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں سٹمپ آؤٹ ہو گئے ۔

چوتھے اوور میں ہی قلندرز کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑاسٹیڈیم میں بیٹھے قلندرز کے فینز خاموش تھے اور لاہور کے خیمے میں مایوسی چھانے لگی تھی ۔تبھی محمد حفیظ میدان میں آئے اور کامران غلام کے ساتھ مل کر اسکور9 ویں اوور میں50 تک لے گئے ۔

اور لاہور قلندرز کی دم تورڑتی امیدوں کو ایک بار پھر پاؤں پر کھڑا کر دیا11 ویں اوور کے احتتام پر قلندرز کا اسکو75 پر تھا۔قلندرز کے دونوں بلے باز اسکور کو اب تیزی کے ساتھ اوپر کی طرف لے جا رہے تھے۔لیکن یہاں کامران غلام غلطی کر بیٹھے اور 11 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

محمد حفیظ نے ایک بار پھر زمہ داری کا مظاہرہ کیا اچھی فارم میں نہ ہونے کے باوجود بھی نئے آنے والے بلے بار بروک کے ساتھ مل کر اسکور کو 137 تک پہنچا دیا اور 69 کے انفرادی اسکور پر دھانی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

بروک کا ساتھ دینے اب ڈیوڈ ویزے میدان میں اترے اور سلطانز کے باولرز کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا۔

اور آخری 2 اوور میں 40 رنز بٹورے اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان181 رنز کا بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہو گئے ۔

ہیری برو ک نے 22 گیندوں پر 42 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ویزے نے صرف آٹھ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 28 رنز جوڑے۔ حدف کے تعاقب میں سلطانز کے اوپنر نے اچھا آغاز فراہم کیا اور کپتان رضوان اور شان مسعود نے پہلے 3 اوورز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز 36 تک پہچا دیا لیکن یہاں ایک بار پھر محمد رضوان حفیط کی گیند کا نشانہ بنے اور بال کو وکٹوں میں جانے سے روک نا پائے۔اور 12 گیندوں پر 18 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے ۔41

کے مجموعی اسکور پر سلطان کی شان کہلانے والے بلے باز شان مسعود بھی غیر ضروری رنز لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔

سلطان کی ٹیم ابھی ایک بڑے نقصان سے سمبھلی بھی نہیں تھی کے عظمت بھی محمد حفیط کو چھکا مارنے کی کوشش میں 46 رنز پر وکٹ کھو بیٹھے۔8

اوور میں جا کر کہیں سلطان کے 50 رنز مکمل ہوئے لیکن یہاں آصف آفریدی زمان خان کے تیز یاکر کے سامنے گھٹنے ٹیک بیٹھے اور 1 رن بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے ۔

رائلی روسو اور ٹیم ڈیوڈ کی جوڑی بھی سلطانزکے گرتے ہوئے رن ریٹ کو اٹھا نہ سکی اور 63 کے مجموعی اسکور پر رائلی روسو بھی 15 رنز بنانے کے زمان خان کا دوسرا شکار ثابت ہوئے ۔

خوشدل شاہ اور ٹم ڈیوڈ کی شراکت داری میں 15 ویں اوور کے احتتام پر سلطان کے 100 رنز مکمل تو ہو گئے

لیکن انہیں جیت کے لیے 5 اوورز میں 81 رنز بنانے تھے۔120 کے مجموعی اسکور پر خوشدل شاہ کپتان شاہین آفرید ی کے تیز یارکر کا نشانہ بنے ۔

اس کے بعد ٹم ڈیوڈ بھی شاہین آفرید ی کا ہی شکار ثابت ہوئے اوراس طرح ملطان سلطانز کی آخری امید بھی دم توڈ گئی ۔138 کے اسکور پر آخری وکٹ بھی گر گئی اور لاہور قلندرز نے 42 رنز کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کر لی ۔

محمد حفیظ کو پلئیر آف دی میچ قرار پائے

جب کہ قلندرز کے ہی فخر زمان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کےخطاب کےحق دار ٹھرے۔

اور یو آخر کار 7 سال بعد لاہور قلندرز نے ہوم گراؤںد پر ٹرافی اٹھا کر خواپ کو حقیقت میں بدل دیا۔