اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پیوٹن نے روس کی نیوکلیئر فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا

ماسکو(آن لائن ) عالمی خبر رساں ادارے الجزیرا کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ جوہری ڈیٹرنٹ فورسز کو بھی میدان جنگ میں اتاریں ۔ روسی صدر نے یوکرین پر حملے کے بعد مغرب کے ساتھ تناؤ میں اضافے کے پیش نظر روسی نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ نیٹو کی سرکردہ طاقتوں نے روس کے خلاف سخت مالی پابندیاں عائد کرتے ہوئے جارحانہ بیانات دیے ہیں۔ اپنے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں صدر نے وزیر دفاع اور فوج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ کو حکم دیا کہ وہ جوہری ڈیٹرنٹ فورسز کو جنگی نظام کاحصہ بنائیں۔ دوسری جانب سے اس حوالے امیریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ براہ راست جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔