اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے نیوزی لینڈ میں ہو گا

ٹورنگا(آن لائن)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آج سے نیوزلینڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہوگا۔ 12 ویں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اپنے تیسرے ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں سے ہر ٹیم دوسرے سے صرف ایک بار کھیلے گی۔ پہلے مرحلے کے احتتام پرپوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔سیمی فائنل میں پوائنٹس ٹیبل پرپہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کا مقابلہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے کھیلے گی۔ دونوں سیمی فائنلز کے فاتحین 3 اپریل کو فائنل کھیلیں گے۔ پاکستانی اسکوارڈ میں کپتان بسمہ معروف ، ندا ڈار ، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں ۔