اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی عرب کے ولی عہدمحمد بن سلمان کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

ریاض (آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین تنازع میں فریقین کے درمیان ثالثی کے لیے تمام کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک فون کال کے دوران بات کرتے ہوئے، محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ بحران کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں ۔اورتیل کی عالمی منڈیوں کے توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بحران کا جلد خاتما وقت کی ضرورت ہے۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے پیش نظر وہ یوکرینی زائرین، سیاحوں اور سعودی عرب میں مقیم باشندوں کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے توسیع کریں گے، جن کی میعاد ختم ہونے والی ہے، سعودی حکومت ان کے آرام اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔