فواد چوہدری آسٹریلوی ٹیم کے شکر گزار

اسلام آباد(آن لائن) آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا ،آج راولپنڈی میں بابر آعظم اور ٹیم پاکستان آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے ۔شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارےلئےخوبصورت بنایا پاکستان آپ کیلئے چشم براہ تھا،آسٹریلیا کے ہائ کمیشن کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانےکیلئے بہت محنت کی۔