اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوکرینی سیاست دان کی بیوی کروڑوں ڈالر لے کر ملک سے فرار ہوتے پکڑی گئی

کیف(آن لائن)یوکرین کے سابق سیاستدان کی اہلیہ 28 ملین ڈالر(5 ارب روپے) کے ہمراہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں پکڑی گئی ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے سابق سیاست دان آئیگور کوسکی کے اہلیہ ہمسایہ ملک ہنگری کی سرحد کے قریب ڈالز اور پاؤنڈز سے بھرے بیگز کے ہمرا پکڑی گئی ۔یوکرینی حکام نےکرنسی نوٹوں سے بھرے بیگز کی تصاویر جاری کر دی۔

تاہم یوکرینی سیاست دان نے پیسے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حاملہ بیوی بچے کی پیدائش کے سلسے میں ہمسایہ ملک جا رہی تھی ۔ان کی تمام دولت یوکرین کے بینکوں میں موجود ہے۔