اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ریحام خان کی ادکاروں پر تنقید:منیب بٹ کا کرارا جواب

اسلام آباد(آن لائن) تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے عمران خان کے حق میں بیانات دئیے تو وزیر اعظم اعظم کی سابقہ بیوی ریحام خان کو اداکاروں کا یہ عمل ایک آنکھ نہ بھایا۔ریحام خان نے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ٹوئیٹ کے ذریعے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو چاہیے کہ کپتان کا ساتھ دینے کی بجائے اپنی فلموں پر بھاری سرمایہ کاری کرنے پر غور کریں ۔

جس پر اداکار منیب بٹ نے ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔منیب بٹ نے رد عمل میں ٹوئیٹ کیا اورکہا کہ جس طرح آپ نے فلم جانان کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی ،اپنے سیٹ کا فرنیچر تک عمران خان کا نام استعمال کر کے لوگوں سے مفت میں لیا تھا ۔لہذا ہمیں سبق مت پڑھائیں اوربے وقار سابقہ بیوی بننا بند کریں ۔

یاد رہے کہ 27 مارچ کے جلسے کے حوالے اداکار شان،ہمایوں سعید،ثمینہ پیرزادہ اور صبا قمر سمیت بہت سے اداکاروں اور گلو کاروں نے عمران کی سپورٹ میں بیانات دئیے تھے اور مداحوں کو وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کی درخواست کی تھی ۔