اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم اکثریت کھو بیٹھے،استعفیٰ دیں یا کل کے اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کروا لیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد(آن لائن )بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی ،سندھ اور ملک کے مفاد میں جو فیصلہ کیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد کے لیے نہیں بلکہ کراچی اور سندھ کی ترقی کے لیے ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں الیکشن کے نام پر جوسلیکشن ہوئی تھی وہ پورے ملک کے لیے سازش تھی اور سازش کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں دوریاں پیدا ہوئی ۔اب ہم مل کر کراچی کی عوام کے قدم اٹھائیں گے۔وزیر اعظم اکثریت کھو بیٹھے ہیں ۔ ایک زمہ دار وزیر اعظم کے طور پر انہیں اب استعفیٰ دے دینا چائیے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئیے صاف اور شفاف انتخابات کے لیےاصلاحات پر کام کرتے ہیں تا کہ پاکستان کو آگے لے کر جا سکیں ۔