اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چند سال قبل جس ڈرامے کا آغاز ہوا تھا،آج احتتام ہو گیا،فضل الرحمان

اسلام آباد( آن لائن )مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں ایک صحت مند سیاست کا آغاز کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم ملک میں تمسخر اور گالی کی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جن دوستوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا وہ قومی دائرے میں شامل ہوں ، ہمارے سامنے بہت سارے چیلنجز ہیں لیکن ہم مل کر معاشی سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کرنےپر یقین رکھتے ہیں ،تاکہ اس ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے چاٹنے کے لیے ایک بوندھ بھی نہیں رہی ۔پانی پلوں کے اوپر سے گزر چکا۔سنا ہے آج وزیر اعظم خطاب کرنے جا رہےہیں ۔ عالمی سازش اس وقت ہوئی تھی جب عمران خان کو اقتدار میں لایا جا رہا تھا ۔ہم آپنے موقف پرآج بھی قائم ہیں ۔ڈرامے بند کریں آپ کی حثیت ہی نہیں کہ امریکا یا کوئی اور آپ کو دھمکیاں دے۔آج ہم نے اپنا آئینی اور قانونی حق حاصل کیا ہے۔ اب ہم بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔