اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک عدم اعتماد: ووٹنگ کے دن اپوزیشن کے نمبر پورے نہیں ہوں گے،فیصل جاوید خان

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے دن ایوان میں اپوزیشن کے نمبر پورے نہیں ہوں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی بھی صورت میں استعفیٰ نہیں دیں گے ،انہوں نے آخری گیند تک لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک عدم اعتماد پر ابھی ووٹنگ کا مرحلہ باقی ہے جس میں عمران خان ہی کامیاب ہوں گے۔دھمکی آمیز خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خط میں ایسے راز ہیں کہ اگر بتا دیے جائیں تو اپوزیشن تباہ ہو جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ خط میں جو کچھ ہے اگر وہ سامنے لے آئیں تو وزیر اعظم کو بہت فائدہ ہو گا ،لیکن ملکی مفادات کی خاطر وہ ایسا نہیں کریں گے۔