اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

علیم خان گروپ کا پرویز الہیٰ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن) علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ نے پرویز الہیٰ کو بطور وزیر اعلیٰ ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان میں میاں خالد محمود نے کہا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں پرویز الہیٰ اور (ق) لیگ کو جن القابات سے پکارتے تھے ہم تو وہ الفاظ اپنی زبان پر لانے کی بھی جسارت نہیں کر سکتے۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے 4 سال بے ایمان اور نا اہل بزدار کوہم پر مسلط کئیے رکھا اور اب پرویز الہیٰ کو نامزد کر دیا۔