اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس نے 500 سائیکلوں کا چور پکڑ لیا

لندن(آن لائن) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن پولیس نے آکسفورڈ شایر کےایک شہری کے گھر 500 سائیکلوں کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی کی اور 54 سالہ مکان مالک کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 5 سال سے اطراف کے علاقوں سے گھروں کے باہر سے اور عوامی مقامات سے سائیکل چوری کر رہا تھا۔چوری شدہ سائیکل گھر کے عقب میں موجود خالی جگہ پر ڈھیر کی صورت میں پڑی ملیں ۔ہمسایوں کا کہنا ہےکہ سایکلزکئی سالوں سے اسی حالت میں پڑی ہیں اور ان کو کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے علاقے میں سائیکل چوری کی واداتوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کا موقف ہے کہ سائیکل غریب افریقی بچوں کی مدد کے لیے اکٹھی کی گئی ہیں۔