اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم کو بجھوائے گئے خط کی تردید کر دی

واشنگٹن (آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے خفیہ خط کے حوالے سے ترید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستانی سفیر کو کوئی خفیہ خط نہیں بجھوایا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں خط لہرانے کے بعد خط کے مندرجات کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھائے گئے ۔جس کے بعد حکومت کی جانب سے خط چیف جسٹس کو دیکھانے پر بھی بات کی جا رہی تھی ۔گزشتہ روز وزیر اعظم نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں خط کی چند تفصیلات بتائیں ۔ جب کہ اس سے قبل وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں بھی خط کے متعلق تفصیل سے بات ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں جمع کرانے سے ایک روز قبل یعنی 7 مارچ کو اس وقت کے سفیر احمد مجید کو ایک سفارتی تار کے ذریعے خط بجھوایا گیاجو کہ تحریک عدم اعتماد کے متعلق تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں سفارتی مزاج سے ہٹ کر سخت زبان استعمال کی گئی تھی ۔