اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے بنائے جانے والا نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر بند کر دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)کروبا وبا سے نمٹنے اور فیصلہ سازی کے لیے بنایا گیا نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) ختم کرنے کا فیصلہ ،زمہ داریاں محکمہ صحت کے حوالے کر دی گئیں۔وفاقی وزیر اسد عمرنے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ آج آپریشن کا آخری دن ہے۔ ملک بھر میں کرونا وبا اب ایمرجنسی صورتحال سے نکل چکی ہے۔ اس لیے اب یہ زمہ داریاں محکمہ صحت کے حوالے کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 سالوں کے دوران( این سی او سی )کی سربراہی کرنا اور انتہائی قابل ٹیم کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزازہے۔

ایک اور ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے بے حد فخر ہے کہ پاکستان کو عالمی اداروں اور شخصیات کی جانب سے ہمارے کام کو سراہا گیا۔