اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد( آن لائن )تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے بحث کی جائے گی ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بحث کا آغاز کریں گے۔3 روز کے وقفے کے بعد آج کا اہم اجلاس 4 بجے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ قوانین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اجلاس بلانے کے 7 روز کے اندر کروانا لازمی ہے۔ 8 مارچ کواپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔دوسری جانب نمبرگیم کے حوالے سے بات کی جائے حکومتی اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد اپوزیشن کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ منحرف اراکان بھی اپوزیشن کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں ۔گزشتہ رات سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں 190 سے زائد ارکان قومی اسمبلی موجود ہونے کی اطلاعات میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ۔