اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد1200ہو گئی

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں 1200 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی ۔حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کے156 اہلکاروں نے خود کشی کی۔2020 میں 143 اور 2019 میں 129 اہلکاروں نے اپنی جان لی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق خو دکشی کےواقعات ،سخت ڈیوٹی،گھریلو مسائل اور بوقت ضرورت چھٹی نہ ملنے کی وجوہات کے باعث پیش آئے ۔2019 میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے خود کشی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سی اے پی ایف کے اہلکاروں کی سالانہ چھٹیاں 75 سے بڑھا کر 100 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے اہلکاروں کی معمول کی چھٹیاں 15 سے 30 کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی ۔