اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی ریاست میں رمضان کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت

واشنگٹن(آن لائن) امریکی ریاست منی سوٹا میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے گئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منیا پولس کی مقامی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جا سکے گی ۔اذان دینے کے حوالے سے بل سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے مساوات کے نام سے پیش کیا۔کونسل نے بل کو منظور کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی ۔اجازت نامے کے مطابق شہر میں دن کے دوران 3 مساجد میں 3 اذانیں 70 ڈیسیبل کی حد میں دی جا سکیں گی ۔