اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام عبدالکریم دوبئی سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (آن لائن) ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام عبدالکریم دوبئی سے کراچی پہنچ گئے ۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور ارکان نے جام عبدالکریم کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیا ۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ انہوں نے حفاظتی ضمانت کروا رکھی تھی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ناظم جو کھیو کی بیوہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شوہر کے قتل میں ملوث اور نامزد تمام ملزمان کو معاف کرنے کا اعلا ن کیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مشکلات کے باعث اب کیس کی پیروی نہیں کریں گی ۔انہوں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم آج ناظم جوکھیو کی بیوہ سے ملاقات کے لیے ان کے گھر بھی جائیں گے ۔