اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت میں 2 سروں اور 3ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں ایک خاتون نے 2 سروں اور 3ہاتھوں والے بچے کو جنم دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹو ڈے کے مطابق جاورہ کی رہائشی شاہین نے28 مارچ کی رات ایک بچے کو جنم دیا ہے جس کے دو سر اور تین ہاتھ ہیں جبکہ تیسرا ہاتھ دونوں چہروں کے درمیان پیچھے کی طرف ہے۔ بچے کےسینے میں دائیں بائیں 2 دل ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی پدائش سے قبل ماں کے ٹیسٹ کیے گئے جس سے پتہ چلا کہ رحم میں بچوں کا جوڑا موجود ہے جو کہ پیدائش کے قریب آ کر جڑواں بچوں کی شکل اختیار کر گیا۔اسپتال کے انچارج ڈاکٹر نوید قریشی نے بتایا کہ بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایسےکیسز میں بہت سے بچے یا تو رحم میں ہی مر جاتے ہیں یا پیدائش کے 48 گھنٹے کے اندر۔ اگرچہ ایسے معاملات میں سرجری کا آپشن موجود ہے۔ تاہم ایسے بچوں میں سے 60 سے 70 فیصد زندہ نہیں رہتے۔فی الحال بچے کو اندور کے ایم وائی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ ماں کو رتلام اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ بچہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔