اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا،14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

لاہور(آن لائن) ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقے لود شیڈنگ کے لپیٹ میں ۔شہری علاقوں میں 6سے 8 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز لاہور میں بجلی کی طلب 4200 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور کے لیے مختص کردہ سپلائی 3000 سے 3200 میگا واٹ رہی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 19000 میگا واٹ ہے جبکہ 3 نیوکلئیر پاور پلانٹس میں خرابی اور کچھ تھرمل پاور پلانٹس کی بندش کے باعث ملک میں کل 4500 میگا واٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔