اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر حملہ:مقدمے کے لیے درخواست دے دی

گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقہ کوہسار مارکیٹ میں جمہوری وطن پارٹی کے کارکنا ن کی جانب سے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر حملہ کیا گیا ۔ قاسم سوری نے جمہوری وطن پارٹی کے کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی ۔درخوات میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ گزشتہ رات سحری کے اوقات میں اپنے دوستوں کے ہمراہ کوہسار مارکیٹ میں بیٹھے تھے کہ چند ڈنڈا بردار لوگوں نے پہلے وہاں نعرے بازی کی پھر ہاتھا پائی پر اتر آئے ۔ جس کے نتیجے میں ان کے ساتھ موجود لوگ زخمی بھی ہوئے ۔قاسم سوری کے مطابق وہاں پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا اور حملہ آور 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر فرار ہو گئے ۔