ہفتے کو بینک بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

بروز ہفتہ 30 اپریل ملک بھر میں بینک کھلیں گے یا بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکم نامہ جا ری کر دیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل بروز ہفتہ ملک بھر میں نجی اور سرکاری بینکوں کی تمام چھوٹی بڑی برانچیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی اور کام جاری رکھیں گی جبکہ عید کی سرکاری تعطیلات کے مطابق بینک 2 سے 5 مئی تک بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بینکوں کی ہفتہ وار 2 چھٹیوں کو ختم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے صرف اتوار کے روز چھٹی کا حکم دیا تھا۔